واشنگٹن: امریکا میں سردی کا37سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سردترین موسم،یخ بستہ ہواؤں اوربرف باری کاسلسلہ جاری ہے۔جھلیں ، دریا،پانی کی لائنیں جم گئیں اورگیس کی فراہمی معطل ہوگئی،پارا منفی30تک گر گیا جبکہ شدید سرد موسم کے باعث مختلف ریاستوں میں اموات کی تعداد 21 ہوگئی، کئی ریاستوں میں پارامنفی30سیکم،تعلیمی اور تجارتی ادارے بند،ہزاروں لوگ گیس،بجلی سے محروم، ٹرین سروسزمعطل،2ہزارسیزائد پروازیں منسوخ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اور تجارتی ادارے بند ہیں، خراب موسم کیباعث ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں۔ پوسٹل سروس ،ٹرین سروسز معطل اور دو ہزار سیزائد پروازیں منسوخ کردی گئیں،پنسلوانیا ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکامیں شدید برفباری کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے اور ہزاروں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔ٹھنڈ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی، برفیلی ہوا ؤں کے باعث صرف ایک روز کے دوران شکاگو میں مزید9 اموات ہوئیں۔امریکامیں سردی کا 37 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 21 ہلاکتیں، جھیلیں دریا جم گئے شکاگو میں منفی 32 درجہ حرارت کیساتھ 37 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ریاست الی نوائے کے کچھ علاقوں میں پارہ منفی چالیس تک گرگیا،الی نوائے میں برفیلی ہوا کاشکار معمرشخص گھر کے دروازے پر دم توڑ گیا۔