دنیا

سوڈان میں حکومت مخالف مظاہرے جاری، تشدد سے ایک قیدی ہلاک

خرطوم: افریقی ملک سوڈان کی اسلام نواز بڑی سیاسی جماعت پاپولر کانگرس پارٹی نے بتایا ہے کہ اْس کے ایک کارکن کی دورانِ قید ہلاکت ہوئی ہے۔ اس کا نام احمد الخیر اور عمر چھتیس برس بتائی گئی ہے۔ الخیر کی حراست میں ہونے والی ہلاکت کی اْن کے خاندان نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی حکومت کی حامی فورسز نے پیشے کے اعتبار سے استاد احمد الخیر کو مشرقی ریاست کَسلا کے شہر خشم القربہ میں سے تین روز قبل گرفتار کیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق مرحوم کے بدن پر ٹارچر کے واضح نشانات موجود تھے۔ اس شہر میں الخیر کی ہلاکت کے خلاف ہزاروں افراد نے صدر عمر البشیر کے خلاف ایک مظاہرے میں شرکت بھی کی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close