دنیا
دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کا نائیجریا میں گاؤں پر حملہ، 6 افراد ہلاک
نیامے: مغربی افریقی ملک نائجر کے جنوبی حصے میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ایک مشتبہ حملے میں چھ افرادہلاک ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجر کے سکیورٹی حکام نے گزشتہ روز بتایاکہ یہ حملہ گزشتہ روز رات گئے کیا گیا، حملے کا نشانہ بننے والا گاؤں نائجیریا کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ بوکو حرام کا تعلق بھی نائجیریا سے ہے۔
اس شدت پسند تنظیم نے نائجیریا کی عسکری حمایت کے تناظر میں قریبی ہمسایہ ممالک پر بھی وقفے وقفے سے حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ یہ انتہا پسند تنظیم سن 2009 سے نائجیریا میں اسلامی قوانین کے نفاذ کے لیے سرگرم ہے۔ اس تنظیم کی مسلح سرگرمیوں کے نتیجے میں اب تک ستائیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔