دنیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سندھ طاس معاہدے پر نظر ثانی کیلئے اجلاس طلب

سفارتی محاذ پر چاروں شانے چت ہونے کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، مودی سرکار نے پانی کو ہتھیار بنانے کی تیاری کرلی ہے، بھارتی نیتا چھپن سال قبل ہونے والے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کیلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔

اڑی حملے پر پاکستان کے دو ٹوک ردعمل کے بعد مودی جنگ سے تو پیچھے ہوگئے مگر پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کیلئے سوچ بچار شروع کردی ہے، بھارتی وزارت خارجہ نے نریندر مودی کو سندھ طاس معاہدے پر بریفنگ دی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی سندھ طاس معاہدہ ختم کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب انتہاپسندوں نے سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں پٹیشن بھی دائرکردی، پٹیشن میں عدالت سے سندھ طاس معاہدہ کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے پٹیشن کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close