دنیا
شام اور افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء، امریکی سینیٹ نے مخالفت کردی
واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے شام اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ نے ریپبلکن رہنما مچ میک کونلز کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد چھبیس کے مقابلے میں ستر ووٹوں سے منظور کی۔
اس قرارداد میں شام اور افغانستان میں عسکریت پسندوں کو ایک بڑے خطرے سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اس دستاویز کے مطابق ان دونوں ملکوں سے انتہائی عجلت میں امریکی دستوں کا انخلاء سخت مشکل سے حاصل کی جانے والی کامیابیوں اور امریکی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔