شام سے انخلاء سے قبل داعش اپنے تمام ٹھکانوں سے محروم ہوجائے گی، امریکی جنرل
واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف فوٹیل نے کہاہے کہ شام سے امریکی فوج کے انخلاء سے قبل داعش اپنے تمام ٹھکانوں سے محروم ہوجائے گی تاہم داعش اس وقت شام کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور امریکی انخلاء کے بعد بھی وہ خطرہ برقرار رہے گا۔ داعش کی قیادت، جنگجو، معاونت کار، سہولت کار اور وسائل رکھتی ہے اور وہ لڑائی جاری رکھ سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے جنرل فوٹیل نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے فوج نکالنے کے اعلان سے قبل کوئی مشورہ نہیں کیا۔
امریکی سینیٹ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے جنرل فوٹیل نے کہا کہ ہمیں داعش کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے دباؤ برقرار رکھنا چاہیے۔ اگر یہ گروپ دوبارہ شام میں فعال ہو گیا تو ہم کچھ نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے زیر تسلط علاقے کم ہو کر 20 مربع میل تک آ گئے ہیں۔ شام میں امریکا کی معاون فورسز امریکی فوج کے انخلاء سے قبل ان علاقوں پر اپنا کنٹرول قائم کرلیں گی۔جنرل جوزف فوٹیل امریکا کے ان عسکری رہ نماؤں میں سے ایک ہیں جو شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے خطرناک نتائج اور داعش کے دوبارہ منظم ہونے کی وارننگ دے چکے ہیں۔