دنیا

خواتین کو گولیاں مارنے والے طالبان اب مائیکروفون پر خواتین کی آواز سن رہے ہیں، افغان رکن پارلیمنٹ

ماسکو: افغان رکن پارلیمنٹ فوزیہ کوفی نے بتایاہے کہ وہ طالبان جو اب تک افغانستان کے عوام اور بطور خاص خواتین کے خلاف گولیوں کا استعمال کر رہے تھے وہ اب مائیکروفون کا استعمال کر رہے ہیں اور خواتین کی آواز سن رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ فوزیہ کوفی نے بتایا کہ یہ ایک مثبت قدم ہے کہ وہ طالبان جو اب تک افغانستان کے عوام اور بطور خاص خواتین کے خلاف گولیوں کا استعمال کر رہے تھے وہ اب مائیکروفون کا استعمال کر رہے ہیں اور خواتین کی آواز سن رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ طالبان کے ایک رکن نے انھیں بتایا کہ خواتین صدر نہیں ہو سکتیں لیکن سیاسی دفتر میں خدمات انجام دے سکتی ہیں۔ فوزیہ کوفی نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی یقین دہانی کرنی ہے کہ جو وہ کہہ رہے ہیں ان کی واقعی وہی نیت بھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close