دنیا

انسانی اسمگلنگ اور غلامی کے خلاف کارروائی کی جائے، پوپ فرانسس

سان تیاگو: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی براداری سے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے ایک بیان میں انسانی اسمگلنگ کے نتیجے میں غلام بنائے جانے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

پوپ نے قیدی بنائی گئی خواتین، مرد اور بچوں کی مدد کے لیے بھی اپیل کی۔ عالمی سروے کے مطابق قریب چارکروڑ 46لاکھ افراد مختلف اقسام کی غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ دوسری جانب انسانی اسمگلنگ کے کاروبار کا حجم سالانہ ایک سو پچاس ارب ڈالر بنتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close