دنیا

کم عمر لڑکیوں کو زبردستی فحش فلمیں دیکھنے پر مجبور کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

بھارتی پولیس نے ممبئی میں کم عمر لڑکیوں کو زبردستی فحش فلمیں دیکھنے پر مجبور کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت 29 سالہ ویکش چوہان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد اور ’جرم‘ کے لیے استعمال کیے جانے والے موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 2 مختلف واقعات میں نا بالغ لڑکیوں کو راستے میں روکا اور انہیں زبردستی فحش فلمیں دِکھائیں۔پولیس کے مطابق جب انہیں شکایت کی گئی تو انہوں نے موبائل ٹاور کے لوکیشن کے ذریعے کچھ موبائل نمبرز کو شاٹ لسٹ کیا جس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرنے میں مدد ملی۔رواں ہفتے کے اوائل میں بھارت کی ریاست لدھیانہ میں گینگ ریپ کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں 12 افراد نے 20 سالہ طالبہ کو اجتماعی طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔گزشتہ چند سالوں کے دوران بھارت میں زیادتی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اور کے نتیجے میں قتل اور خود کشی کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close