دنیا

امریکی انتباہ مسترد، ترکی کا وینزویلا سے سونے کی تجارت بڑھانے کا اعلان

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے وینزویلا کے ساتھ تجارتی روابط برقرار رکھنے پرامریکی انتباہ مسترد کرتے ہوئے انقرہ اور کراکس کے درمیان سونے کی تجارت میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایک بیان میں کہا کہ وینز ویلاکے دورے کے دوران انہوں نے اپنے ہم منصب نیکولس میڈورو سے ملاقات کی تھی جس میں ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور وینز ویلا کے ساتھ تجارتی روابط کو بڑھانے کو خوش آئند قرار یا۔ گذشتہ روز وینز ویلا کے ایک سینئرعہدیدار نے بھی ترک صدر سے ملاقات کی تاہم صدر ایردوآن نے اس عہدیدار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

خیال رہے کہ وینز ویلااور ترکی کے درمیان 2018ء کے دوران سونے کی ایک ارب ڈالر کی تجارت ہوئی تھی۔ رواں سال جنوری میں دونوں ملکوں نے سونے کی تجارت میں اضافے سے اتفاق کیا تھا۔ادھر ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ واشنگٹن انقرہ اور کراکس کے درمیان جاری تجارتی تعلقات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی عہدہدار کا کہنا ہے کہ امریکانے وینز ویلا اور ترکی کے درمیان تجارتی معاملات بالخصوص سونے کی لین دین پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close