دنیا
وزیراعظم کا دورہ قطر، دونوں ممالک کے درمیان 4 معاہدوں پر دستخط ہو گئے
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور قطر کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچے جہاں انہوں نے امیر قطر تمیم بن حمادالثانی سے ملاقات ہوئی جس کے بعد معاہدوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 4 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ان معاہدوں سے سب سے اہم معاہدہ ایل این جی کی درآمد کا ہے جبکہ دیگر تین معاہدوں میں دفاعی تعاون، تعلیم و صحت اور ثقافت سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔