دنیا

یونیورسٹیوں میں طلباکے پرتشدد احتجاج پر اظہار تشویش

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر جیکب زوما نے ملکی سطح پر صبر اور برداشت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ انہیں احتجاج کا حق حاصل ہے تاہم احتجاج قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں بلا معاوضہ تعلیم کی فراہمی کا مطالبہ کرنے والے ہزارہا طالبعلموں کی گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کئی یونیورسٹیوں میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ گزشتہ روز گراہمز ٹاون کی رہوڈزیونیورسٹی میں مشتعل مظاہرین پر قابو پانے کے لیے پولیس نے ربڑ کی گولیاں بھی فائر کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close