دنیا

پاکستان اوربھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں مزید فوجی کارروائی سے گریز کیا جائے۔

بھارت کی پاکستانی حدود میں دراندازی کے معاملے پر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘بھارتی کارروائی کے بعد میں نے سشما سوراج اور شاہ محمود قریشی سے بات کی’۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزراء خارجہ ترجیحی بنیادوں پر باہمی رابطےکریں اور دونوں ممالک مزید فوجی کارروائی سےگریز کریں۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بات چیت میں سیکیورٹی پارٹنر شپ اور خطے میں امن کے معاملے پر بات ہوئی جب کہ شاہ محمود قریشی سے فوجی کارروائی سےگریز کے ذریعےکشیدگی میں کمی پر بات ہوئی۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی سے گریز کریں۔

یاد ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب بھارتی ایئر فورس کے طیارے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اور پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دراندازی کرنے والے طیارے بالاکوٹ کے مقام پر ایمونیشن گرا کر فرار ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close