دنیا

عالمی برادری بھارت کو مذاکرات پر لانے کے لیے دباؤ ڈالے، ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارت کو مذاکرات پر لانے کے لیے دباؤ ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل کے دفترکے ساتھ روزانہ کی بنیاد پررابطے میں ہوں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ 4 دن سے اقوام متحدہ کے تمام ممالک کے مندوبین سے ملاقات کررہی ہوں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ عالمی برادری پاک بھارت کشیدگی کم ہوتے دیکھنا چاہتی ہے، عالمی برادری چاہتی ہے پاکستان بھارت مسائل بات چیت سے حل کریں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے فیصلے کوسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی بھارت کے ساتھ تناؤ کا خاتمہ چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے دوسری مرتبہ بھارت کومذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پرسلامتی کونسل کے اراکین کوبریفنگ دی ہے، عالمی برادری کودیکھنا ہوگا اس وقت امن کے لیے کون کھڑا ہے، عالمی برادری کو دیکھنا ہوگا جنگی آوازیں کہاں سے آرہی ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی بندش پراقوام متحدہ میں تشویش پائی جاتی ہے، جوہری ہتھیاررکھنے والے ممالک کے پاس مذاکرات کےعلاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو مذاکرات پر لانے کے لیے دباؤ ڈالے، بھارت کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کا مؤقف پاکستانی عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی عوام جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان صرف امن کی بات کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان امن کا داعی ہے مگر ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close