دنیا

بھارت، لکھنؤ میں ہندو انتہا پسندوں کا 2 کشمیریوں پر حملہ

لکھنو: بھارت میں رہنے والے کشمیریوں پر ہندو انتہا پسندوں نے زندگی تنگ کردی، لاٹھی بردار انتہا پسندوں نے سڑک پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دو کشمیریوں پر حملہ کردیا۔ہندو انتہا پسندوں نے لکھنؤ کی ایک سڑک پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دو کشمیریوں پر بدترین تشدد کیا، اْن پر لاٹھیاں برسائی گئیں، گالیاں دیں اور انہیں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا گیا۔اسی دوران ایک شخص نے مداخلت کرتے ہوئے انتہا پسندوں سے پوچھا کہ وہ ان کو کیوں مار پیٹ رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ‘یہ کشمیری ہیں’۔

انتہا پسندوں میں سے ایک نے تشدد کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا۔مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے انتہا پسندوں کے کشمیریوں پر حملے کی ویڈیو شیئر کی اور اس پر اپنے بیان میں کہا کہ کشمیریوں کو آر ایس ایس یا بجرنگ دل کے غنڈوں کے ہاتھوں اس طرح سڑکوں پر مارا جائے اور پھر ‘اٹوٹ انگ’ کا تصور بیچا جائے، تو یہ ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close