دنیا

اینتونی گتریزاقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بننےکےلیےتیار

سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے بدھ کو دس امیدواروں کے لیے خفیہ ووٹ دیا اور کسی نے بھی اینتونیو گتریز کی مخالفت نہیں کی۔

پرتگال کے سابق وزیر اعظم اینتونیو گتریز کے حق میں 15 میں سے13ووٹ پڑے جبکہ دو ارکان نے کسی کے حق میں بھی ووٹ نہیں دیا اور اس طرح ان کے اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو امیداوار کی تصدیق کرنے کے لیے باقاعدہ ووٹنگ ہوگی۔

اینتونیو گتریز نے جن نو امیدواروں کو شکست دی ان میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی یورپی یونین کی بجٹ کمشنر کرسٹالینا جارجیوا بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پرتگال کے سابق وزیراعظم اینتونیو گتریز گذشتہ دس سالوں سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی سبراہی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئندہ سال جنوری میں بان کی مون دس سال بعد سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close