دنیا

ہیٹی میں میتھیوطوفان کی تباہی،280افرادہلاک

ہیٹی کی حکومت کا کہنا ہے کہ میتھیو طوفان کے نتیجےشہر جیریمی میں 80 فیصد عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جبکہ جنوبی صوبے میں 30 ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

اس طوفان کو کیٹیگری فور میں رکھا گیا ہے اور اسے دوسراخطرناک طوفان قرار دیا جا رہا ہے جس کا رخ اس وقت امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب ہے۔

ہیٹی میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مورد وہبا کا کہنا ہے کہ تقریباً دس ہزار افراد عارضی خیموں میں ہیں جبکہ ہسپتالوں میں مزید جگہ نہیں ہے۔

میتھیو نامی طوفان نےہیٹی کے کچھ علاقوں کو تباہ کرنے کے بعد فلوریڈا کے عوام کو خبردار کر دیا گیا کہ وہ بھی تیار رہیں۔

امریکی ساحلی ریاستوں کے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ میتھیو طوفان کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں ۔ طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں آباد 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

فلوریڈا کے گورنر رک اسکاٹ کے مطابق میتھیو نامی اس طوفان سے زبردست تباہی ہو سکتی ہے اسی لیے حفاظتی اقدام کے طور پر ساحلی علاقے خالی کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب جارجیا کے گورنر نیتھن ڈیل کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو زبردستی گھروں سے نہیں نکالیں گے تاہم ہم نے لوگوں کو خبردار کردیا ہے کہ وہ حفاظتی طور پر جلد از جلد علاقہ خالی کردیں۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق میتھیو نامی طوفان میں 205 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور اس میں شدت آنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں بہت زیادہ بارشیں ہونے کا بھی خدشہ ظاہرکیا جارہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close