دنیا

پاکستان اور بھارت بامقصد مذاکرات کریں

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے امریکہ کا موقف تبدیل نہیں ہوا، امریکہ چاہتا ہے کہ دونوں ملک مل بیٹھ کر اس دیرینہ تنازع کو حل کریں۔کانگریس میں پاکستان کے خلاف بل کے حوالے سے جان کربی کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے کسی بل کا علم نہیں ہے تاہم خطے میں دہشت گردی تمام ممالک کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے اور ہم اس کے لیے پاکستان اور افغانستان اور خطے کی دیگر حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ ان مشترکہ خطرات کا مل کر مقابلہ کیا جاسکے۔امریکہ پہلے بھی کہتا رہا ہے کہ دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے نہیں ہونے چاہئیں ،امریکہ کو امید ہے کہ پاکستان نے اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے موثر انتظام کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close