دنیا

ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاؤ امریکہ کو درپیش تمام خدشات میں سرِ فہرست ہے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاؤ واشنگٹن کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب کچھ روز قبل امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو امریکا کے لیے 5 بڑے سیکیورٹی رسک میں سے ایک قرار دیا تھا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاؤ اس وقت قومی سلامتی کا سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، اور یہ تمام خدشات میں سرِ فہرست ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ امریکا کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے اسے ہر وقت مصروف رہنا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ اس مسئلے کے اثرات بہت زیادہ ہوسکتے ہیں، اسی وجہ سے انتظامیہ اس حوالے سے اکثر سوچتی ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان نے کہا کہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور امریکا کے درمیان اعتماد بحال کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھا کہ امریکا ترقی یافتہ پاکستان کا خواہاں ہے جو خطے کے امن و استحکام میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے پلاڈینو کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، جس کے لیے ہم اسلام آباد کے مشکور ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close