دنیا

میانمارمیں مسلح افراد کاحملہ،9پولیس اہلکارہلاک

میانمار کے حکام کےمطابق مسلح افراد نے مغربی ریاست راکھائین میں ماؤنگداو میں 3 سرحدی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

مقامی ریاست کے عہدیدار ٹن ماؤنگ سیونے بتایاکہ حملے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔

ٹن ماؤنگ سیو نے الزام لگایا کہ حملہ آوروں کا تعلق روہنگیا سالیڈیرٹی آرگنائزیشن سے ہے۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ یہ گروپ 1980 اور 1990 کی دہائی میں سرگرم تھا تاہم گذشتہ بیس سالوں سے کسی نے بھی اس کا نام نہیں سناتھا۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت ملک کی پانچ کروڑ تیس لاکھ کی آبادی میں سے 13 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو میانمار کا شہری تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close