دنیا

چین میں عمارتیں گرنے سے8 افراد ہلاک،متعدد زخمی

ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی افراد کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ مییتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونا خدشہ ہے جن کو بہ حفاظت نکالنے کے لیے پوری تندہی کے ساتھ امدادی کاموں کو جاری رکھا ہوا ہے۔

ریسکیو ادارے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ واقعہ پیر کی صبح پیش آنے والے واقعہ میں 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،متعدد افراد ملبے تلے دبے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ اب تک پانچ افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر عمارتیں گِرنے کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے،تحقیقات کر رہے ہیں اگر انتظامی نا اہلی سامنے آئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close