دنیا

بھارت کی این ایس جی میں شمولیت پرمؤقف تبدیل نہیں ہوا

پاکستان کی سفارتی تنہائی کا پروپیگنڈا کرنے والے بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، چین نے بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کی پھر مخالفت کردی۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی مسعود اظہر پر پابندی کی حمایت کریں گے۔

پانچ ملکوں کی تنظیم برکس کے اجلاس میں شرکت کے لئے چینی صدرشی چن پنگ آج بھارت پہنچیں گے جبکہ بھڑکیں مارنے اورجھوٹے پروپیگنڈے کے ماہر بھارتی میڈیا نے یہ تاثر دینے کی کوشش کہ چین کا مؤقف این ایس جی کے حوالے سے نرم ہورہا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سرحد پار دہشت گردی اورپاکستان کے معاملے پر چین اور بھارت میں اختلافات موجود ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم اور چینی صدر کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے جبکہ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات آج ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چین نے نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں بھارتی شمولیت کی بھی مخالفت کی تھی ، چین نے بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت پر یہ موقف اختیار کرتے ہوئے رکوائی ہے کہ بھارت کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کرنے ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close