دنیا

چین کا ایرانی تیل کی فروخت کے خلاف امریکی فیصلے پر احتجاج

بیجنگ: چین نے ایرانی تیل کی خریداری پر امریکی پابندیوں میں اپنے استثناء کی مدت کو مزید نہ بڑھانے کے امریکی اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وسطی ایشیا کی توانائی کی مارکیٹ میں اس امریکی اقدام کی وجہ سے تیل کی قیمت وں میں شدید اتار چڑھاؤ سے خبردار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے باوجود دنیا کے چند ایک بڑے ممالک کو حاصل ایرانی تیل کی خریداری کے استثنائی حق کی مدت میں مزید اضافہ نہ کرنے کے امریکی فیصلے پر منگل کے روز سرکاری سطح پر شدید احتجاج کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان "جنگ شوانگ” نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ فیصلہ وسطی ایشیا کی توانائی کی مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کا باعث بنے گا۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے ایک روز قبل ہی یہ اعلان کیا تھا کہ ایران سے تیل خریدنے پر مزید کسی ملک کو استثناء حاصل نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ہمیں اطمینان دلوایا ہے کہ انرجی کی مارکیٹ میں ایران کے تیل کی عدم موجودگی کے باوجود تیل کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی آنے نہ دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close