Featuredدنیا

وزیراعظم عمران خان سے چین میں آئی ایم ایف کی سربراہ کی ملاقات

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان سے چین میں عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے تھے جہاں آج انہوں نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں اظہار خیال کیا۔ اس کے علاوہ عمران خان اپنے دورے میں چین کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

آج وزیراعظم عمران خان سے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی سائیڈ لائن پر آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے ملاقات بھی کی۔ کرسٹین لیگارڈ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ بیجنگ میں عمران خان سے مل کر خوشی ہوئی، ہم نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بین الاقوامی امدادی پیکج کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے غریب عوام کی حفاظت اور گورننس کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close