دنیا

بھارتی اسپتال میں آتشزدگی،23افراد ہلاک

ریاست اڑیسہ کے صدر مقام بھوبانیشور کے نجی اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسپتال میں آگ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے ہسپتال کے ڈائیلسس وارڈ میں لگی۔آتشزدگی کے وقت ڈائیلسس وارڈ میں 7 جبکہ آئی سی یومیں 11 مریض تشویش ناک حالت میں موجود تھے۔

ضلع کُھردا کے کلیکٹر نِرنجن ساہو کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو سرکاری و نجی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

سیکریٹری ہیلتھ آرتی آہوجا کا کہنا تھا کہ مریضوں کی ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب انہیں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا تھا، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آتشزدگی کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم بظاہر ایسا لگتاہے کہ آگ اسپتال کے ڈائیلسس وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔آگ بجھانے کے لیے 10 سے زائد فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close