دنیا
ایک ہفتے میں شمالی کوریا کا دوسرا میزائل تجربہ ناکام
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے درمیانے فاصلے سے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے
اس میزائل کو رواں برس آٹھ بار ٹیسٹ کیا گیا تاہم یہ صرف ایک بار ہی کامیاب رہا۔ اس میزائل کی رینج کا اندازہ 4000 کلومیٹر لگایا گیا ہے۔
ماہرین کو خدشہ ہے کہ یہ میزائل اگلے برس تک آپریشنل ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے میزائل تجرے کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزید ‘اشعال انگیزی’ بڑھے گی۔
اقوام متحدہ نے بھی پیانگ یانگ کی جانب سے کیے جانے والے آخری تجربے پر تنقید کی تھی۔