بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھارت کی تقسیم کے سب سے بڑے ذمہ دار قرار
واشنگٹن: امریکی میگزین ” ٹائم “ نے اپنے نئے شمارے کی ٹائٹل اسٹوری میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت میں تقسیم کا ماسٹر قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹائم میگز ین کی جانب سے امریکہ میں شائع ہونیوالے شمارے کے علاوہ اپنے تمام شماروں میں نریندر مودی کی تصویر اس تحریر ”انڈیا ڈیوائیڈر ان چیف “کے ساتھ شائع کی ہے ۔ ٹائم میگزین میں مشہوہرناول نگار آتش تاثیر کی لکھی گئی مرکزی سٹوری کی شہ سرخی میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک مودی کی مزید پانچ سال حکومت کو برداشت کرسکے گا۔
ناول نگارآتش تاثیر نے اپنے مضمون کا آغاز یہ کہہ کر کیا کہ 2014 میں نریندر مودی نے انتخابات میں عوام کی امیدوں کی وجہ سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس بار جو کچھ بھی کہا جارہا تھا اس کے پورا ہونے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے ۔
اس آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں نریندر مودی کو اقتدار ملنا اس بات کا اظہار ہے کہ بھارت حقیقت میں مذہبی قوم پرستی، مسلم مخالف جذبات اور گہرے نسلی تعصب کے ایک بڑے برتن کی مانند ہے۔
یہ بھی پڑھِں؛ نریندر مودی چالاک لومڑ ہیں
آتش تاثیر نے خواتین کے مسائل پر مودی کے ریکارڈ کو داغ دارقرار دیااور ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریہ سیوک سنگھ کے نظریہ ساز ایس گورومرتھی کے بھارتی ریزرو بینک میں تقرر بھی تنقید کی جبکہ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتتیہ ناتھ کو زعفران کے چوغے میں نفرت کا پرچارک گرو قرار دیا ہے ۔
ناول نگار نے مالےگاوں دھماکے کے ملزم براگیا سنگھ ٹھاکر کی الیکشن میں بھوپال سے نامزدگی کو شدید قوم پرستی اور جرائم کاری کا سایہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سائے کو دور کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی۔
نریندر مودی کے نعرے ”سب کا ساتھ سب کا وکاس “سے متعلق کہا کہ بھارت میں رواں ماہ ووٹ ڈالے جارہے ہیں اوران الفاظ کی ستم ظریفی ختم ہونے میں نہیں آرہی۔
آتش تاثیر کے مطابق نریندر مودی کا معاشی معجزہ ناصرف عمل سے بعید رہا بلکہ مودی نے بھارت میں زہریلی مذہبی قوم پرستی کی فضا پنپنے میں مدد کی ، مضمون نگار کے مطابق اس وقت بھارت میںانسانیت کی بنیادی اقدار میں اس حد تک خرابی پیدا ہوچکی ہے کہ مودی شدت کی اس سمت کو مزید اپنے کنٹرول میں نہیں رکھ سکے گا ۔