دنیا

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا مستعفی ہونے کا اعلان

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے بریگزیٹ ڈیل کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا، برطانوی وزیراعظم تھریسامے 7 جون کومستعفی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی پارلیمان نے دوسری مرتبہ یورپی یونین سے علیحدگی کا معاہدہ مسترد کردیا

برطانوی وزیراعظم عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز تھا، بریگزٹ پر عمل درآمد نہ کرانے کا افسوس ہے اور ہمیشہ رہے گا جب کہ میں نے استعفی بریگزیٹ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک پر دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی یریگزیٹ کے ریفرنڈم کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close