دنیا
ایک سو پندرہ پاونڈز وزن کم کرکےدلہن سوشل میڈیا پر ہٹ
ٹیکساس کی دلہن نے سواہ سال میں ایک سو پندرہ پاونڈز وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔دلہن سوشل میڈیا پر بھی ہٹ ہوگئی۔ ٹیکساس کی ہیلی اسمتھ کا وزن اس کی منگنی کے وقت 280 پاونڈز تھا،ایک میگزین میں اس کی منگنی کی تصاویر آئیں تو اسے وزن کی زیادتی پر شرمندگی کا احساس ہوا۔ ہیلی نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھانی اور ایک سال تین ماہ میں،ورزش اور ڈائٹ کے ذریعے ایک سو پندرہ پاونڈز وزن کم کرلیا۔ شادی کے وقت اس کا وزن 165 پاونڈز رہ گیا تھا۔ہیلی کا کہنا ہے وہ دوسروں کے لیے بھی مثال بننا چاہتی ہے