دنیا

صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کو شکست ہوسکتی ہے

امریکا میں انتخابات کا دن جوں جوں قریب آرہا ہے، صدارتی امیدواروں کی مہم تیز ہوتی جارہی ہے لیکن حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کی امیدوار ہیلری کلنٹن کی برتری صاف دکھائی دے رہی ہے اور ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے کیمپ میں مایوسی کے سائے گہرے ہونے لگے ہیں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ کی مہم مینیجر کیلان کانوے نے اعتراف کیا ہے کہ صدارت کی دوڑ میں ان کا امیدوار پیچھے ہے، ہیلری کو کئی معاملات میں سبقت حاصل ہے، ملک کا سابق صدر ان کا شوہر ہے، جو ان کی مہم بھی چلارہا ہے۔

کانوے نے مزید کہا کہ انتخابات میں ہیلری کو بڑی خصوصیات حاصل ہیں ، ان میں انتخابی مہم کے لیے زیادہ بڑا فنڈ بھی شامل ہے جس سے وہ ٹی وی اشتہارات خریدنے کے لیے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

دوسری جانب امریکی ٹی وی کے تازہ ترین پول میں بھی ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر پورے بارہ پوائنٹس کی برتری ملی ہے لیکن اصل فیصلہ تو آٹھ نومبر کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close