بیروت: لبنان کے وزيراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ لبنان صدی معاملے کے بالکل خلاف ہے۔ پاکستان ویوز نے لبنان 24 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزيراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ لبنان صدی معاملے کے بالکل خلاف ہے۔
لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں صدی معاملہ امریکہ کی گہری سازش کا مظہر ہے، لہذا لبنانی حکومت اور لبنانی پارلیمنٹ صدی معاملے کے بالکل خلاف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اسرائیل کے ساتھ صلح کے خواہاں ہیں، بحرینی وزیر خارجہ
سعد حریری نے کہا کہ لبنان عوام اور حکومت فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے بحرین میں صدی معاملے کے اجلاس میں دعوت کے باوجود لبنان نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
امریکہ، سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات صدی معاملے کی بھر پور حمایت کررہے ہیں جبکہ اکثر عربی اور اسلامی ممالک اس کے خلاف ہیں۔