امریکہ نے بلوچ لبریشن آرمی اور جیش العدل کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا
واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان میں سرگرم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور دہشت گرد اور کالعدم جیش العدل کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق امریکہ نے بلوچ لبریشن آرمی اور جنداللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا امریکہ نے پاکستان میں سرگرم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور دہشت گرد و کالعدم جنداللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردی کی علامت کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور کالعدم جیش العدل کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا جب کہ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بی ایل اے کے اثاثوں پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، جیش العدل نے سپاہ پاسداران انقلاب پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
کالعدم بی ایل اے اور جیش العدل کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا جس کے تحت دونوں تنظیمیں اب دہشت گرد تصور کی جائیں گی جب کہ ان تنظیموں کے تمام تر اثاثہ جات بھی منجمد سمجھے جائیں گے۔
ادھر پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور جیش العدل کوعالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جیش العدل ایران میں بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔