Featuredدنیا

وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کردی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو امریکا پہنچیں گے اور ان کا استقبال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ امریکی ایوان صدر ’وائٹ ہاؤس‘ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کردی ہے۔

دورہ امریکا کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکا کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، دورے سے دونوں کو ممالک امن، اقتصادی ترقی اور خطے کے استحکام کے لیے مل کرکام کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ساڑھے 25 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد روک لی گئی، ترجمان وائٹ ہاؤس

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے مجوزہ ملاقات میں دونوں رہنما انسداد دہشت گردی، دفاع، توانائی اور تجارت پرتبادلہ خیال کریں گے جبکہ خطے میں امن و استحکام اور اقتصادی تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 4 جولائی کو ترجمان دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے دورہ امریکا کا اعلان کیا تھا تاہم ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے امریکا کے دورے سے متعلق کہا تھا کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، ہم اس بارے میں وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close