دنیا

میکسیکو میں ناقص کارکردگی پر میئر کو رسی سے باندھ دیا

میکسیکو میں مقامی افراد نے میئر کو ناقص کارکردگی اور وعدے پورے نہ کرنے پر رسی سے باندھ دیا۔

میکسیکو کے مقامی میڈیا کے مطابق سلٹیپیک چیاپس کے میئر نے جب علاقے کا دورہ کیا تو اس دوران مقامی افراد نے ان پر غصہ اتارتے ہوئے انہیں رسی کے ذریعے دیوار کے ساتھ باندھ دیا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی افراد کو علاقے کے میئر سے شکایات تھیں کہ انہوں نے عوامی فنڈز کا غیر قانونی استعمال کیا اور وہ امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔

میکسیکو میں وعدے پورے نہ کرنے پر میئر کو رسی سے باندھ دیا

 

احتجاج کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ وہ میئر کی ناقص کارکردگی سے تھک چکے تھے، انہوں نے انتخابات کے دوران مہم میں وعدہ کیا تھا کہ وہ سڑکیں بچھائیں گے،  انفرااسٹرکچر ٹھیک کریں گے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے لیکن یہ سب کرنے میں وہ ناکام ہوگئے ہیں جو اب ناقابل برداشت ہے۔

اس سے قبل بھی ہیوکسٹن کے میئر کو مقامی افراد نے وعدے پورے نہ کرنے پر خواتین کے ملبوسات زیب تن کروا کر علاقے کے چکر لگوائے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close