دنیا

امریکا نے ایران کے خلاف بحری بیڑا روانہ کردیا

واشنگٹن:امریکا اور ایران کے درمیان بحران اور تناؤاپنے عروج پر ہے۔ اس تناؤ کے جلو میں ایران کے خلاف امریکا کے دفاعی مشن کے تحت امریکی جوہری طیارہ پردار بیڑا ہیری ٹرومن عالمی پانیوں میں روانہ ہوگیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیری ٹرومن کے کپتان کی ذمہ داری ایک ایرانی نژاد امریکی کافون حکیم زادہ کو سونپی گئی ہے۔

وائس آف امریکا کی فارسی سروس کی ویب سائٹ پر جاری ایک رپورٹ میں پائلٹ آن لائن کے حوالے سے بتایا ہے کہ کافون حکیم زادہ 30 سال پیشتر ورجینیا میں نورفالک میں امریکی نیوی میں شامل ہوئے۔ اس وقت ان کی عمر 19 سال تھی۔ ایک ماہ قبل امریکی نیوی نے حکیم زادہ کو بحری بیڑے ہیری ٹرومن کا نیا کپتان متعین کیا تھا۔کافون حکیم زادہ کے والدین امریکی ہیں۔

انہوں نے اپنے بچپن کا ابتدائی عرصہ ایران میں گزرا۔ ایران میں ولایت فقیہ کے انقلاب کے بعد ایران چھوڑ کر امریکا چلے آئے۔ اس وقت حکیم زادہ کی عمرہ گیارہ سال تھی۔امریکا آمد کے بعد حکیم زادہ کا خاندان ریاست مسیسپی کے شہر ہٹسبرگ میں قیام کیا۔اگرچہ حکیم زادہ کی زندگی کا بیشتر عرصہ امریکا میں گذرا مگر وہ فارسی زبان بھی بولتے ہیں۔

پائلٹ آن لائن کے مطابق حکیم زادہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں تمام شہریوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر ہیں۔خیال رہے کہ ہیری ٹرومن نیمٹز کے طیارہ بردار بیڑا ہے۔ اس کی لمبائی 332 میٹر اور وزن 116 ٹن ہے۔ اس میں دو جوہری پلانٹ، 90 جنگی ہیلی کاپٹر اور نیوی کے عملے کے 600 اہلکار سوار ہو سکتے ہیں۔

ہیری ٹرومن بحری بیڑا 2001ء میں پہلی بار افغانستان کے خلاف اور بعد ازاں عراق کی جنگ میں استعمال کیا گیا۔ یہ بیڑا 33 ویں آنجہانی امریکی صدر ہیری ٹرومن کے نام پر تیار کیا گیا ہے۔

پاکستان کی تاریخی سفارتی فتح، بھارتی مندوب حواس باختہ

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close