دنیا

بھارت میں پسند کی شادی کرنے والی کم سن لڑکی پر تشدد، ویڈیو وائرل

نئی دلی

بھارت میں پسند کی شادی کے لیے اپنے کزن کے ساتھ فرار ہونے والی 14 سالہ لڑکی کو گاؤں کی پنچایت نے سرعام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کم سن لڑکی کو لاٹھیوں، لاتوں اور گھونسوں سے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آیا جہاں پنچایت کے ارکان نے 14 سالہ لڑکی کو پسند کی شادی کا اظہار کرنے پر سرعام ذلیل کیا اور تشدد کرتے رہے۔

گاؤں کی پنچایت نے 20 سالہ کزن کو زمین پر بٹھا کر سرجھکائے رکھنے کا حکم دیا اور پھر کم سن لڑکی کو پیش کیا گیا جس نے پوچھ گچھ کے دوران کزن سے شادی کا اظہار اور فرار ہونے کا اقرار کیا جس پر گاؤں کے پنچایتی لیڈر نے کم سن لڑکی کو مارنا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور لڑکی سے والدین سے ملاقات کی تاہم والدین سمیت گاؤں کے کسی شخص نے پنچایت کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے لیڈی کانسٹیبل کو متاثرہ لڑکی سے ملنے اور بیان لینے کے لیے بھیج دیا۔

امریکا نے ایران کے خلاف بحری بیڑا روانہ کردیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close