امریکہ روسیوں کو اغوا کر رہا ہے
ماسکو: امریکہ دنیا کے مختلف علاقوں سے روسیوں کو اغوا کر رہا ہے ترجمان روسی وزرات خارجہ
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ماسکو کی جانب سے امریکی میزائل ٹیکنالوجی چوری کئے جانے پر مبنی امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، روس کی سفارتی املاک و اموال کی چوری کے علاوہ دنیا کے مختلف علاقوں سے روسیوں کو اغوا بھی کر رہا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ماریا زاخارووا نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اطلاعات ومعلومات اور ٹیکنالوجی کی چوری میں امریکا کا ریکارڈ بہت پرانا ہے کہا کہ واشنگٹن نے دنیا کے مختلف ملکوں سے اطلاعات و ٹیکنالوجی منجملہ سن فرانسیسکو، میری لینڈ، نیویارک اور سیاٹل میں روس کے سفارتی مراکز سے اموال کی چوری اور خود عمارتوں کو قبضانے کے علاوہ متعدد روسیوں کو اغوا بھی کیا ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادی ایک عرصے سے روس کے خلاف جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے حال ہی میں دعوی کیا ہے کہ روس نے امریکہ کے ہائپر سونک میزائلوں کی ٹیکنالوجی چوری کی ہے۔