دنیا

امریکہ اور جنوبی کوریا کی جاری فوجی مشقوں پر شمالی کوریا کا سخت انتباہ

شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ پیونگ یانگ کے انتباہات کے باوجود امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقوں کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں، شمالی کوریا اور امریکہ کے سربراہوں کے مشترکہ بیان کو متاثر کر سکتی ہیں جس میں فریقین نے جزیرہ نمائے کوریا میں پائیدار امن کی برقراری کے لئے نئے اقدامات عمل میں لانے کا وعدہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں سے نہ صرف باہمی اعتماد بحال نہیں ہو گا بلکہ جزیرہ نمائے کوریا کی صورت حال مزید ابتر بھی ہو گی۔

شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر بارہا خبردار کیا جا چکا ہے۔

یہ فوجی مشقیں پانچ اگست کو شروع ہوئی ہیں جو پندرہ روز تک جاری رہیں گی۔

سلامتی کونسل کا اجلاس مودی کی سفارتی ناکامی قرار

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close