کابل میں شادی کی تقریب میں خودکش بم دھماکا، 63 افراد جاں بحق
کابل میں شادی کی تقریب میں خودکش بم دھماکا، 63 افراد جاں بحق
خودکش بم دھماکا گزشتہ شب پولیس ڈسٹرکٹ 6 میں واقع شارع دبئی ہال کے اندر ہوا جب شادی کی تقریب جاری تھی، افغان حکام— فوٹو /ای پی اے
افغانستان کے درالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق خودکش بم دھماکا پولیس ڈسٹرکٹ 6 میں واقع شارع دبئی ہال کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے خودکش بم دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ حادثہ گزشتہ شب 10 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش بم دھماکا اس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب جاری تھی اور شادی ہال مہمانوں سے بھرا ہوا تھا۔
ادھر افغان طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کابل میں گزشتہ ماہ جون کے آخر میں یکے بعد دیگرے ہونے والے تین بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 15 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔