دنیا

یمن میں سعودی اتحادی فضائیہ کی بمباری،60 افراد ہلاک

یمنی حکام کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج کی جانب سے یمن میں ایک جیل کمپلیکس پر کیے جانے والے فضائی حملوں میں قیدیوں سمیت 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں

یمنی حکام کا کہناہے کہ ان فضائی حملوں میں یمن کی مغربی بندرگاہ الحدیدہ کے سکیورٹی ہیڈ کوارٹر میں واقع ایک جیل کے طور پر استعمال ہونے والی عمارت کو تین مرتبہ نشانہ بنایا گیا

اس حملے میں باغیوں سمیت 60 قیدی ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس جیل میں 84 قیدی موجود تھے

خیال رہے کہ یمنی حکومت سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج کے ساتھ مل کرحوثی باغیوں سےاس شہر پردوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے لڑرہی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی شروع ہونے سے اب تک ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close