دنیا

یورپی کمیشن نے برطانوی وزیراعظم کی تجویز مسترد کردی

یورپی کمیشن نے آئرلینڈ کی سرحدوں سے متعلق برطانوی وزیر اعظم کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

منگل کے روز یورپی کمیشن کے جاری کردہ بیان میں برطانوی وزیر اعظم کی تجویز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بریگزٹ کے لیے کسی بھی قسم کے متبادل بیک اسٹاپ منصوبے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ لندن اور یورپی یورپی یونین کے درمیان طے شدہ بیک اسٹاپ معاہدہ ہی بریگزٹ کے بعد کی صورتحال میں جمہوریہ آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کی سرحدوں  تبدیلی کی روک تھام کا واحد راستہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمہوریہ آئرلینڈ بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے رکن کی حثیت سے تنظیم میں باقی رہے گا جب شمالی آئرلینڈ برطانیہ کے حصے کے طور پر یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔

بیک اسٹاپ معاہدہ دونوں آئرلینڈ کے درمیان سرحدوں میں عملی تبدیلی کی روک تھام کرے گا اور برطانیہ اس بات کا پابند ہوگا کہ وہ محدود مدت  تک شمالی آئرلینڈ کی سرحدوں  کے حوالے سے یورپی یونین کے کسٹم قوانین پر عملدرآمد کرتا رہے۔

بالی ووڈ میں ’’ سپر اسٹار ’’ پاکستان میں بے کار

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close