دنیا

اپنی تحقیر کے بعد ٹرمپ نے دورہ ڈینمارک ملتوی کردیا

جزیرہ گرین لینڈ کی خریداری سے متعلق امریکی صدر کی تجویز پر کوپن ہیگن کے شدید ردعمل کے بعد ٹرمپ نے اپنا دورہ ڈینمارک ملتوی کردیا ہے۔

ٹرمپ نے ڈینمارک حکومت کی جانب سے شدید اور حتی حقارت آمیز ردعمل کے بعد اپنے ٹویٹ کے ذریعے طے شدہ دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پروگرام کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ستمبر کو پولینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ڈینمارک جانے والے تھے جہاں وزیراعظم میٹ فریڈرکسن سے ان کی ملاقات طے تھی۔

قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم میٹ فریڈرکسن نے گرین لینڈ کی خریداری سے متعلق ٹرمپ کی تجویز کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ٹرمپ نے یہ بات مذاق میں کہی ہوگی۔

وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ٹرمپ نے دورہ ڈینمارک سے متعلق اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے دوران سوال کیا تھا کہ گرین لینڈ جزیرہ  کس طرح خریدا جاسکتا ہے۔

گرین لینڈ ڈینمارک کا ایک خودمختار جزیرہ ہے، جو بحر اوقیانوس اور بحر منجمد شمالی کے درمیان واقع ہے۔

حمزہ علی عباسی 25 اگست کو شادی کر رہے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close