نیوزی لینڈکا امریکی بحری اتحاد میں شمولیت سے انکار
نیوزیلینڈ نے خلیج فارس میں نام نہاد امریکی بحری اتحاد میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔
نیوزیلینڈ کے وزیردفاع نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ خلیج فارس میں امریکی بحری اتحاد میں شمولیت کے لئے برطانوی حکام کے ذریعے کئے گئے رابطوں کے بعد بھی ولینگٹن اس اتحاد میں شریک نہیں ہو گا۔ امریکا نے گذشتہ مہینوں کے دوران ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے مقصد سے خلیج فارس میں اپنی فوجی موجودگی بڑھادی ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ خلیج فارس میں ایک بحری اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کررہا ہے۔ خلیج فارس میں بحری اتحاد تشکیل دینے کا امریکی منصوبہ پچھلے چندہفتے سے خبروں میں ہے جسے امریکا کے سیاسی اور فوجی عہدیداروں نے پیش کیا ہے۔ ٹرمپ نے دنیا کے ساٹھ ملکوں سے کہا ہے کہ وہ اس اتحاد میں شامل ہوں۔ صیہونی حکومت اور برطانیہ جیسے چند ایک ملکوں کو چھوڑ کرے یورپ کے بیشتر ملکوں اور حتی امریکا کے دوست اور اتحادی مٹلکوں نے بھی امریکا کی اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا ہے اور وہ اس میں شریک میں ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان اور سری لنکن اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار