دنیا
افغانستان میں خودکش دھماکہ،6افراد ہلاک
خود کش دھماکہ سابق ضلعی گورنر کے گھر پر ہوا جہاں متعدد قبائلی سردار جنگ زدہ خاندانوں کی بحالی کے حوالے سے حکومتی امداد کے حصول کےلیے جمع تھے۔
صوبائی حکام کے مطابق جلال آباد میں قبائلی سرداروں کے اجتماع کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کسی بھی گروپ یا تنظیم نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم جلال آباد میں داعش مسلح کارروائیوں میں سرگرم ہے۔