ہیلری کلنٹن کا ای میلز اسکینڈل پر اظہار افسوس
ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر عوامی جائزوں میں سبقت حاصل ہے تاہم ای میلز اسکینڈل کی دوبارہ تحقیقات نے ہیلری کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
ہیلری نے بطور وزیر خارجہ ای میلز کے لیے نجی سرور کے استعمال پر افسوس کا اظہار کیا ہے
ہیلری کے حریف ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کو صدارت کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی نوجوانوں کے لیے خوفناک مثال ثابت ہوں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج قبول کروں گا یا نہیں یہ ابھی نہیں بتاسکتا۔
اعتراف کیا تھا کہ صدارت کی دوڑ میں ان کا امیدوار پیچھے ہے۔ ہیلری کو کئی معاملات میں سبقت حاصل ہے۔ ملک کا سابق صدر ان کا شوہر ہے جو ان کی مہم بھی چلارہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین کی جانب سے لگائے جانے والے دست درازی کے الزامات اور متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد ری پبلکن رہنما پہلے ہی ٹرمپ کی حمایت سے دستبردار ہو چکے ہیں۔