دنیا

چین نے امریکی دعوی مسترد کردیا

 

چین کی وزارت خارجہ نے واشنگٹن کے ساتھ تجارت کے سلسلے میں مذاکرات کے لئے بیجنگ کے رجحان کے بارے میں امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ چینی حکام نے امریکی حکام سے مذاکرات کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو فرانس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ چین نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی بحران کے حل کے لئے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کی غرض سے امریکی حکام سے رابطہ کیا تھا-

یہ ایسے وقت میں ہے کہ ٹرمپ نے جمعے کو چین سے درآمد ہونے والی پانچ سو پچاس ارب ڈالر کی اشیاء پر پانچ فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی نافذ کرنے کی خبر دی تھی۔

چین نے حال ہی میں امریکہ سے برآمد ہونے والی پچھتر ارب ڈالر کی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی لگا دی ہے۔

ولادی میرپوتین فرانسیسی صدر کے حامی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close