ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی ٹرائیکا کا اجلاس
برطانیہ فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے فنلینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں اپنے اجلاس میں ایران کے ساتھ ہوئے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ہلسنکی میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اور دفاع کے اجلاس کے موقع پر یورپی ٹرائیکا کا یہ اجلاس ہوا۔اس درمیان یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین ایٹمی معاہدے کی حفاظت کے لئے ہر طرح کی کوشش اور اقدام کی حمایت کرتی ہے – یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ہلسنکی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برسلز ایٹمی معاہدے کی حفاظت کی اپنی کوشش جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں ہر طرح اقدام اور پیشرفت کی حمایت کرتا ہے – موگرینی نے کہا کہ ہمارا فریضہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے لیکن اگراس معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے کوئی اور بھی اقدام کیا جاتا ہے تو یورپی یونین اس کا خیرمقدم کرے گی۔
پاکستانی ڈاکٹرز کا کشمیریوں کے علاج کے لیے ایل او سی عبور کرنے کا اعلان