دنیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن مسلسل 42 روز سے جاری ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث مقبوضہ وادی میں بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہوگئی ہے جبکہ ٹیلیفون، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی مسلسل بند ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس نے بتایا کہ دو نوجوانوں کو ضلع کٹھوعہ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا جبکہ ایک کو دوران حراست شہید کیا گیا جس کی شناخت اخلاق احمد خان کے نام سے ہوئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غاصب بھارتی فوج کی جانب سے اب تک 40 ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

کے ایم ایس نے بتایا کہ تمام تر بندشوں کے باوجود بھارتی فورسز کشمیریوں کا جذبہ آزادی نہ دباسکیں، بھارت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ 20 کے قریب مظاہرے ہوتے ہیں، 42 روز میں مقبوضہ وادی میں 722 احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔

بھارت نے پاکستان سے پیاز درآمد کرنے کیلئے ٹینڈر واپس لے لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close