Featuredدنیا

مقبوضہ وادی میں بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی

اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کا 45واں دن ہے، بھارت نے کشمیر کو آج تک قید میں رکھا ہوا ہے۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

بازار ویران اور سنسان ہیں، مقبوضہ وادی میں کشمیری گھروں میں محصور ہیں، بھارت نے عالمی قوانین اور اپنے آئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خوردونوش، ادویات ختم ہوچکی ہیں۔

چند روز قبل مسعود خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے، عالمی برادری بھارت پر تجارتی و اقتصادی پابندیاں عائد کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close