دنیا

امریکی ریاست آئیوا میں فائرنگ ، 2پولیس اہلکار ہلاک

امریکی ریاست آئیوا میں گھات لگائے ملزمان نے کار میں بیٹھے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملز مان کی نشاندہی اور تلاش کا کام جاری ہے مگر ابھی تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ملی تاہم طریقہ واردات سے یہی لگتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا ہے ۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایک اہلکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر نے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے 25منٹ بعد دوسرے پولیس اہلکار کو انٹرسیکشن پر نشانہ بنایا گیا جو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ کافی عرصے سے اہلکاروں پر حملوں کا خطرہ منڈلا رہا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close